ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی یونے کہا مودی حکومت کے اچھے کاموں کی کرتے رہیں گے حمایت، پٹنہ میں لگے پوسٹر

جے ڈی یونے کہا مودی حکومت کے اچھے کاموں کی کرتے رہیں گے حمایت، پٹنہ میں لگے پوسٹر

Thu, 29 Jun 2017 11:27:52    S.O. News Service

نئی دہلی ،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تقریبا ڈیڑھ سال بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت چلنے کے بعد اب پارٹیوں میں تکرار کھل کر سامنے آ گئی ہے۔جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے لیڈران کے تازہ بیان اتحاد کی صورت حال پر شک کھڑا کر رہے ہیں۔ایسے ماحول میں جب چاروں طرف بحث ہے کہ مہاگٹھ بندھن خطرے میں ہے ،جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی اور بہار سرکار کے وزیر وجے پرکاش یادو سے خاص بات چیت کی گئی۔بات چیت میں تیاگی نے واضح کہا کہ ان کی پارٹی مرکزی حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرتی رہے گی۔اس کے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ وہ لوگ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے وقت میں بی جے پی کے ساتھ زیادہ آرام دہ تھے،تو وہیں وجے پرکاش یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن متحد ہے اور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔بہار میں مہاگٹھ بندھن میں چل رہی کشیدگی کے درمیان بات چیت کے دوران جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت کے اچھے کاموں کی جے ڈی یو آگے بھی حمایت کرے گی۔جے ڈی یو جی ایس ٹی کے بھی ساتھ ہے، اس کی حمایت کرتی ہے،جی ایس ٹی کی مخالفت کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

تیاگی کا کہنا ہے کہ اٹل بہاری واجپئی کے دوران ہم لوگ بی جے پی کے ساتھ بہت آرام دہ تھے لیکن این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کے بعد جس طریقے سے نتیش کمار کو ٹارگٹ کیا گیا ہے مہاگٹھ بندھن کے ساتھی کی طرف سے اس سے بہت تکلیف پہنچی ہے،وہ ٹھیک نہیں ہے۔کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک کے مفاد کے کام ہوں چاہے فوج سے متعلق ہو، داخلی سلامتی کا مسئلہ ہو، ان تمام مسائل پر ہم این ڈی اے حکومت کی حمایت کریں گے۔جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے جوجو کسان مخالف کام ہیں، لوگوں کے مفاد کے خلاف کئے گئے کام ہیں۔ان کے خلاف لڑائی بھی کرے گی۔آنے والے پارلیمنٹ سیشن میں تمام مسائل کو اٹھایا جائے گا۔بہار حکومت کے 5سال مکمل کرنے اور اتحاد پر خطرے پر کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ اتحاد کی حکومت پورے 5سال چلے گی، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ہم اتحاد کی ماں ہیں،ہماری طرف سے بہار حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اسی دوران جب بہار حکومت کے وزیر اور آر جے ڈی لیڈر وجے پرکاش یادو سے بات چیت کی گئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن متحد ہے،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ہم لوگ فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف جنگ مل کر کے لڑتے رہیں گے،کسی کے کچھ کہنے سے فرق نہیں پڑے گا،آنے والے دنوں میں ملک میں بھی سب مل کر لڑیں گے۔


Share: